نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا

  

ماؤنٹ میوگیونی (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ماؤنٹ میوگیونی میں کھیلا جائیگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کو ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست دی چکی ہے۔ کیویز نے آئی لینڈرز کو ون ڈے سیریز میں 3-1 سے شکست دی تھی۔ کیویز ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم تیسرے میچ میں آئی لینڈرز نے کم بیک کرتے ہوئے کیویز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر مقابلہ 2-1 کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھے میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ پانچویں اور آخری میچ میں کیویز نے آئی لینڈرز کو 36 رنز سے شکست دی تھی اس سے قبل کیویز ٹیم آئی لینڈرز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی کلین سوئپ کر چکی ہے۔ کیویز ٹیم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 122 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -