شرا پووا اور ہالپ برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

شرا پووا اور ہالپ برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

  

برسبین (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل اور دفاعی چیمپئن ماریا شرا پووا اور سیمونا ہالپ فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ شرا پووا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بائیں بازو کی انجری میں مبتلا ہو گئی ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے احتیاطی تدابیر کے طور پر میں نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر مداحوں سے معذرت خواہ ہیں اور آئندہ برس شیڈول ایونٹ میں شرکت کریں گی۔ دوسری جانب رومانوی پلیئر سیمونا ہالپ بھی ٹانگ کی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ ہالپ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آسٹریلین اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی شرا پوا نے کہا کہ مجھے اس ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا بہت دکھ ہے لیکن انجری کی وجہ سے میں اس میں شرکت سے قاصر ہوں اور میں جانتی ہوں کہ میرے پرستار بھی مجھے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور میں جلد ہی ایک مرتبہ دوبارہ ٹینس کے میدان میں کھیل کا مظاہرہ کروں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -