قومی پیداوار میں خدمات کے شعبہ کا حصہ بڑھ کر 58.8فیصد ہو گیا

قومی پیداوار میں خدمات کے شعبہ کا حصہ بڑھ کر 58.8فیصد ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 58.8 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 1999-00ء میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 50.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت میں خدمات کے شعبہ کا حصہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور اس وقت مجموعی ملکی افرادی قوت کے تقریباً ایک تہائی حصہ کو روز گار فراہم کررہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک کی مجموعی افرادی قوت کی تقریباً 40 فیصد حصہ زرعی شعبہ سے منسلک ہے جبکہ صنعتی شعبہ افرادی قوت کے 23فیصد حصہ کو روز گار فراہم کررہا ہے اس طرح خدمات کا شعبہ روز گار کی فراہمی کے حوالے سے ملک کا تیسرا بڑا سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی شرح نمو 5 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اس کے ہدف 5.2 فیصد سے معمولی کم رہی ہے جبکہ مالی سال 2013-14 میں خدمات کے شعبہ نے 4.4 فیصد کی شرح سے ترقی کی تھی۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ خدمات کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسانی وسائل کی ترقی سے شعبہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -