پاک الیکٹرون لمیٹڈکا رواں سال کے دوران 37.62 ارب روپے سیلز کا تخمینہ

پاک الیکٹرون لمیٹڈکا رواں سال کے دوران 37.62 ارب روپے سیلز کا تخمینہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاک الیکٹرون لمیٹڈ ( پی اے ای ایل) نے رواں سال 2016ء کے لئے سیلز کا تخمینہ 37.62 ارب روپے لگایا ہے جبکہ آئندہ سال 2017ء کے دوران کمپنی کی سیلز کا حجم 41.20 ارب روپے اور 2018ء میں 45.12 ارب روپے ہونے کی توقع ہے۔ پی اے ای ایل کے کمپنی سیکرٹری عمر فاروق نے کہا ہے کہ کمپنی فریج ‘ ڈیپ فریزر ‘ مائیکرو ویو اوون اور ایئر کنڈیشنز تیار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ڈائریکٹرز نے موجودہ کاروباری حالات کے پیش نظر آئندہ تین سالوں کے لئے کمپنی کی مجموعی سیلز میں اضافہ کا تخمینہ مرتب کیا ہے اور توقع ہے کہ کمپنی اپنے حصہ داروں کی خواہشات کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید :

کامرس -