کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے شعور عام کرنا بے حد ضروری ہے

کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے شعور عام کرنا بے حد ضروری ہے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو ثمر آور بنانے اور وسعت دینے کے لیے کاروباری افراد میں برآمدی تجارت کا شعور عام کرنا بے حد ضروری ہے .لاہور چیمبر کے آ گاہی پروگرام سے نئے کاروباری افراد کو برآمدی و درآمدی تجارت کی دستاویز ات تیار کرنے اور پوٹینشیل مارکیٹوں تک رسائی میں آسانی ہو جائے گی .ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے لاہور چیمبر کے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ایوانہاے صنعت و تجارت اور فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی سطح پر نئے کاروباری شعبوں سے متعلق ایجوکیشن کا اہتمام ضرور کرنا چاہئے . ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ برآمد کنندگان کثیر زرمبادلہ خرچ کرکے بیرون ملک جاتے اور متعلقہ ملکوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ اور انہیں بھیجنے کے مختلف مراحل سے واقفیت حاصل کرتے ہیں .اس لیے ایوانہائے صنعت و تجارت ایسے ماہرین سے استفاد کریں اور ان کے لیکچرز کا اہتمام کریں تو ملک کاروبار کے لیے بے حد سود مند ثابت ہوں گے ۔

مزید :

کامرس -