عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

  

اسلام آباد(آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تیزی عارضی ثابت ہوئی، قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی۔ ایشیائی مارکیٹ میں کل خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ تیزی ایک دن بھی برقرا نہ رہ سکی۔ امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے فروری کے سودے اٹھائیس سینٹ کمی سے چھتیس ڈالر چھہتر سینٹ میں ہوئے۔ دوسری جانب یورپی مارکیٹ میں برینٹ نارتھ کے سودے چھ سینٹ کمی سے سینتیس ڈالر بائیس سینٹ میں ہوئے۔ ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی، چین کے کمزور اقتصادی اعداد و شمار اور تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنا تیل کی قیمت میں کمی کی وجوہات ہیں۔

مزید :

کامرس -