لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طورپر54کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا2 - کمپنیوں کے حصص میں اضافہ7کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ45کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس22.30پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5401.53پربندہو ا۔ مارکیٹ میں کل1 لاکھ14 ہزار200 حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز90 ہزار800حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں ڈسکون کیمیکلز لمیٹڈ کے35 ہزارحصص ۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز لمیٹڈ کے20 ہزار حصص۔ جبکہ پاور سیمنٹ لمیٹڈکے20 ہزار حصص فروخت ہوئے۔گزشتہ روزسب سے زیادہ اضافہ انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت48.29 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.60روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -