سروں کے بے تاج بادشاہ بھارتی گلوکار و موسیقا ر اے آر رحمان نے زندگی کی 49بہاریں دیکھ لیں

سروں کے بے تاج بادشاہ بھارتی گلوکار و موسیقا ر اے آر رحمان نے زندگی کی ...
سروں کے بے تاج بادشاہ بھارتی گلوکار و موسیقا ر اے آر رحمان نے زندگی کی 49بہاریں دیکھ لیں

  

مدھر سروں پر راج کرنے والے عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں،چھ جنوری1966 کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے میں پیدا ہونے والے اللہ رکھا رحمان نے 1992میں تامل فلم"راجو" کی موسیقی ترتیب دی اور بہترین میوزک ڈائریکٹر کا نیشنل فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔بالی وڈ میں شاندار انٹری کے بعد انکی کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ،2002 میں سروں کے بے تاج بادشاہ کو فلم سلم ڈوگ ملینیئرکا میوزک ترتیب دینے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اے آر رحمان صوفیانہ کلام پیش کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ بالی وڈ میں اے آر رحمان کا میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔اے آر رحمان کو متعددبھارتی ایوارڈز سے نوازا گیاجبکہ کئی ممالک کی یونیورسٹیز انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دے چکی ہیں 

مزید :

تفریح -