نیویارک : فلم کرٹکس سرکل ایوارڈکی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

نیویارک : فلم کرٹکس سرکل ایوارڈکی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

  

نیویارک (آن لائن) نیویارک میں ہالی ووڈ فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں فلم ’’کیرول‘‘ 2ہزار پندرہ کی بہترین فلم ،بہترین ہدایتکاری‘ سنیماٹو گرافی اور سکرین رائٹنگ کے ایوارڈ اپنے نام کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب نیویارک میں ہوئی جس میں فلم ’’کیرول‘‘ کی کاسٹ میں شامل تمام ارکان موجود تھے، فلم کی کہانی ایک معمر خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک خاتون کی اسیر ہو جاتی ہے،فلم میں مرکزی کردار کیٹ بلانچت اور رونی مارا نبھارہے ہیں، مائیکل کیٹن کو بہترین اداکار اور رونان کو فلم ’’بروکلین‘‘ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹویلائٹ کی اداکارہ کرسٹین سٹیوارٹ اور ’’ہیٹ فل ایٹ‘‘ میں اداکاری پر سیموئل جیکسن کو بہترین معاون اداکاری کے ایوارڈز ملے۔

مزید :

کلچر -