شوکت علی راجہ کے نئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز

شوکت علی راجہ کے نئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی راجہ نے عرصہ دراز بعد اپنے نئے البم کی ریکارڈنگز کا آغاز کردیا گذشتہ روز انہوں نے البم کے چار ٹریکس مکمل کروائے جن کی موسیقی طارق ناز نے ترتیب دی شوکت علی راجہ نے بتایاکہ وہ اپنے چند خانگی مسائل کی وجہ سے میوزک سے دور رہے ہیں اس دوران انہیں پرستاروں اور پرموٹرز کی لگاتار کالز آتی رہیں کہ وہ اپنا نیا البم ریکارڈ کرواکے دیں۔

ان فرمائشوں کی وجہ سے انہوں نے پرستاروں کے لیئے اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کاآغاز کردیا ہے جو مکمل ہوتے ہی ملک بھرمیں ریلیز کردیاجائیگی۔

مزید :

کلچر -