شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانے ہر مرض کی دوا ہیں، عالیہ بھٹ

شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانے ہر مرض کی دوا ہیں، عالیہ بھٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن)مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانے ہر مرض کی دوا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کم عمری میں کئی بار شاہ رخ خان کی فلم کے گانے ’’یہ لڑکا ہے دیوانہ‘‘ اور’ ’کوئی مل گیا‘‘ پر ڈانس کرتی تھیں۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے گانوں پر ڈانس کرنا ہی میری تھراپی ہے اور جب تک ان کے گانے میرے پاس ہیں، مجھے کسی ماہر نفسیات کی ضرورت نہیں۔ اپنی گزشتہ فلم ’’شاندار:‘ کی ناکامی کے حوالے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فلم کی ناکامی سے سیکھتے ہوئے اپنی نئی آنے والی فلموں پر زیادہ محنت کروں گی۔

مزید :

کلچر -