میرا اپنے والد سرورشاہ کو بھی چکر دے گئیں

میرا اپنے والد سرورشاہ کو بھی چکر دے گئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)سرور شاہ اپنی 52 ویں سالگرہ میں اپنی بیٹی میرا کی راہ تکتے رہے میرا کے والد سرورشاہ نے گذشتہ روزاپنی 52 ویں سالگرہ اپنے گھر ڈیفنس میں منائی ان کی سالگرہ میں ان کی بیٹی میرا اور بیگم کی عدم شرکت کی وجہ سے انہوں نے اپنے چند قریبی دوستوں کے ہمراہ منائی ان کی سالگرہ میں گلوکار ناصر بیراج نے پرفارم کیا۔جبکہ اداکار وصحافی فیصل بٹ،عدنان لودھی،ماڈل ہدٰی بٹ،کاظم وحید سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

سرور شاہ کا کہنا ہے کہ میرا اور اس کی والدہ شہر سے باہر تھیں جس وجہ سے وہ شرکت نہ کرسکیں اب باقاعدہ میرا کے آنے پر ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا جائیگا جس میں شوبز اور صحافت سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔

مزید :

کلچر -