عینی طاہرہ فلم ’’ٹرسٹ ان لو‘‘ میں کاسٹ

عینی طاہرہ فلم ’’ٹرسٹ ان لو‘‘ میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے یک خصوصی ملاقات کے دوران بتایا کہ ان کا نئی فلم’’ٹرسٹ ان لو‘‘ میں اتنا جاندار کردار ہے کہ وہ کسی فلم کو سائن کرتے وقت اتنی خوش نہیں ہوئیں جتنی اس فلم کو سائن کرتے وقت ہوئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عینی طاہرہ نے کہاکہ ہدائتکار نوید رضا نے جب مجھے اس فلم کی آفر کی تو میں نے اسے فارمولہ فلم سمجھا مگر جوں جو ں میں نے اس کی کہانی ،میوزک اور اپنا کردار سنا تو میں خوشی سے نہال ہوگئی اور فوراً اس آفر کو قبول کرلیا۔

عینی طاہرہ نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار ایک سسپنس ہے جسے میں اپنے پرستاروں پر ابھی شو نہیں کروں گی کیونکہ اس سے فلم کا مزہ کرکرا ہوجائیگا پرستارجب اس فلم کو سینما سکرین پر دیکھیں گے تو انہیں میرا کردار بہت پسند آئیگا اور جس طرح میں اس کردار کو پاکر خوش ہوں وہ بھی اسے بیحد سراہیں گے۔اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز عینی طاہرہ کے وطن واپس آنے پر کردیا جائیگا۔

مزید :

کلچر -