نو راگ کیشپ کو اداکار بننے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی، سوناکشی

نو راگ کیشپ کو اداکار بننے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی، سوناکشی
 نو راگ کیشپ کو اداکار بننے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی، سوناکشی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ انہوں نے ہدایتکار انو راگ کیشپ کو اداکار بننے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا جو کہ فلم ’’اکیرا‘‘ میں ہدایت کار انو راگ کیشپ کے ساتھ کام کررہی ہیں نے کہا ہے کہ انہوں نے اچھی اداکاری کی ہے اور وہ کردار کے حوالے سے موزوں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے انو راگ کو مکمل طور پر اداکار بننے کا مشورہ دیا ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ ان کے اندر اداکاری کی صلاحیت موجود ہے اور وہ اچھے اداکار ثابت ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ہدایتکار انوراگ کیشپ اپنی پہلی فلم ’’اکیرا‘‘ میں منفی کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -