پیار بہت مشکل اور پیچیدہ جذبہ ہے، اداکارہ قطرینہ کیف

پیار بہت مشکل اور پیچیدہ جذبہ ہے، اداکارہ قطرینہ کیف
پیار بہت مشکل اور پیچیدہ جذبہ ہے، اداکارہ قطرینہ کیف

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے شہرت رکھنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ پیار بہت مشکل اور پیچیدہ جذبہ ہے جسے نبھانا آسان نہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ ان کا معاشقہ طویل عرصے تک زبان زد عام رہا جس کے بعد اب وہ رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جس کا دونوں ادکاروں نے کبھی بھی برملا اظہار نہیں کیا تاہم اب بالی ووڈ کی باربی ڈول نے پہلی بار محبت کے احساس کے بارے میں لب کشائی کی ہے۔اپنی نئی آنے والی فلم کے ٹریلیر کی لانچنگ تقریب میں اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ پیار بہت مشکل اور پیچیدہ جذبہ ہے جسے نبھانا آسان نہیں لیکن ہم اسے اپنی زندگی کا خوبصورت لمحہ بنا سکتے ہیں جب کہ فلم نگری میں میں محبت پر کئی فلمیں بن رہی ہیں جو پیچیدہ اور سمجھ سے بالاتر ہیں۔

مزید :

کلچر -