منفرد موضوع اور لوکیشنز کسی بھی فلم کو مقبول بناتے ہیں، مہرین سید

منفرد موضوع اور لوکیشنز کسی بھی فلم کو مقبول بناتے ہیں، مہرین سید
 منفرد موضوع اور لوکیشنز کسی بھی فلم کو مقبول بناتے ہیں، مہرین سید

  

لاہور(این این آئی) پاکستان کی معروف سپرماڈل اوراداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ اچھے اورمنفرد موضوعات پربننے والی فلمیں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لیجاسکتی ہیں۔ فارمولافلم اب شائقین کوسینما تک نہیں لاسکتی۔ ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد میں اضافہ اورامپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں نے شائقین کوگھروں سے دوبارہ سینما تک پہنچایا ہے۔مہرین سید نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اوردنیا کی سب سے مقبول فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکارآج اگردنیا بھرمیں پسند کیے جاتے ہیں تواس کا کریڈٹ حقیقت میں ان کا منفرد کام ہے۔ منفرد موضوعات اورلوکیشنزکا انتخات ان کی فلموں کو مقبول بنانے میں اہم کردارا دا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی بھی ان کی فلموں کی کامیابی میں چارچاند لگاتی ہے۔

مزید :

کلچر -