کام تعلقات بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ سیکھنے کیلئے کرتی ہوں، دیویہ دتہ

کام تعلقات بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ سیکھنے کیلئے کرتی ہوں، دیویہ دتہ
 کام تعلقات بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ سیکھنے کیلئے کرتی ہوں، دیویہ دتہ

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ دیویا دتہ نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں کام تعلقات بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ سیکھنے کیلئے کرتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے کہا ہے کہ فلموں میں دوستوں کے ساتھ کام کرنے سے وہ لطف اندوز ہوتی ہیں تاہم وہ فلموں میں کام سیکھنے اور نئے تجربات حاصل کرنے کیلئے کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ان اداکاراؤں میں نہیں جو کام صرف تعلقات بڑھانے کیلئے کرتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس دور میں ہر چیز کمرشل ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم ’’چاک اینڈ ڈسٹر‘‘ ہے۔

مزید :

کلچر -