دہشتگردی کی روک تھام کیلئے یوسی سطح پر خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل

دہشتگردی کی روک تھام کیلئے یوسی سطح پر خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)دہشت گردی کی روک تھام،مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور مذہبی منافرت پر کنٹرول کے لئے ضلعی ،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر واچ سسٹم کے تحت ویجیلنس کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے آرڈینس جاری کر دی کیا ۔،معلومات کے مطابق صوبہ بھر میں مذہبی انتہاپسندی ،فرقہ واریت،دہشت گردی ، مشکوک سرگرمیوں میں اور مذہبی منافرت پھیلانے اور اس میں ملوث افراد یا گروہ پر نظر رکھنے اور ان کے خلاف موثر قانونی کاروائی وتدارک کے لئے یونین کونسل ،تحصیل اور ضلعی سطح پر ویجلنس کمیٹیوں کے قیام کے لئے آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے ،حکومت پنجاب کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب کی طرف سے جاری آرڈینس کے تحت واچ سسٹم کے اجراء کے لئے ویجیلنس کمیٹیوں کی سربراہی ضلع سطح پر ڈی سی او کرے گا جبکہ سپیشل برانچ اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے اس کے ممبر اور معاون ہو ں گے ،جبکہ کمیٹی میں پنجاب اسمبلی سے دونمائندوں اور اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والے افراد کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا ،اس طر ح واچ سسٹم کے تحت بننے والی ان کمیٹیوں کے تحصیل سطح پر کوارڈینٹر اے سی جبکہ ڈی ایس پی ،اسمبلی کے ارکان اور مقامی شہری اس کے ممبران ہوں گے ،اسی طرح یونین کونسل کی سطح پر بھی سیٹ اپ قائم کیا جائے گا ،جو کہ یونین کونسل کے چیئرمین ،کونسلرز اور مقامی افراد پر مشتمل ہو ں گا ،جن کا براہ راست لنک تحصیل اور ضلعی سطح پر قائم کمیٹیوں کے کوارڈینٹرز سے ہو گیا ،یہ آرڈینس فوری طور پر نافذالعمل ہو گا ، اس آرڈینس کے تحت یہ کمیٹیاں صوبے بھر میں گاؤں سے لے کر شہر کی سطح پر ہر قسم کی دہشت گردی ،مذہبی طور پر اکسا کر ماحول خراب کرنے ،مذہبی دل آزاری،منافرت اور ایسے افراد کے خلاف ایکشن کے لئے کام کریں گی جو ملکی اور پبلک مفادات کے خلاف کام کرتے ہوئے پائے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -