پیغام یونین کی نجکاری کے خلافرابطہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری

پیغام یونین کی نجکاری کے خلافرابطہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری

  

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )نجکاری کیخلاف ملازمین کے تعاون سے پیغام یونین کی رابطہ مہم کامیابی کیساتھ تمام بجلی کمپنیوں میں جاری ہے پیغام یونین نے پہلے مرحلے میں تمام چیف دفاتر کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ لگائے اور دوسرے مرحلے میں تمام بجلی کمپنیوں کے سرکل آفسز کے باہر احتجاجی کیمپوں کا انعقاد کیا اب تیسرے مرحلے میں ان شاء اللہ 13جنوری اسمبلی ہال کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے تمام بجلی کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین پیغام یونین کے زیر اہتمام اس نجکاری کیخلاف کیمپ میں شرکت کریں گے واپڈا پیغام یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب ،سیکرٹری جنرل احسان احمد چوہدری،توقیر اسلام،ملک یوسف ،اجمل چوہدری،یحییٰ گجر ،اشفاق شاہ،ودیگر نے پیغام یونین کے مرکزی مشاورت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے 13جنوری اسمبلی ہال کے باہراس احتجاجی کیمپ میں سیاسی ،مذہبی ،سول سوسائٹی،وکلااور طلباتنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔جن کو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -