حکومت اور نام نہاد تاجروں کے ٹھیکیداروں کے درمیان پیکج کو مسترد کرتے ہیں،خالد پرویز
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے غیر ملکی دورے سے واپسی پر تمام صوبوں کے ضلعی عہدیداران چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی جنرل سیکرٹری عبد الرزاق ببر۔ تاجر امن کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین سید عبد القیوم آغا۔ مرکزی تنظیم تاجران صوبہ خیبرپختونخوا شرافت علی مبارک۔ انجمن تاجران سکھر کے صدر حاجی جاوید میمن۔ انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ جنرل سیکرٹری طیب میر۔ نائب صدر بلال ریحان۔ انجمن تاجران انار کلی کے صابر جٹ۔ طارق مغل۔ انجمن تاجران فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری محمود عالم جٹ۔ میاں طارق سانگلہ ہل شیخ محمد امجد اوکاڑہ شیخ ریاض انور۔ عبدالحکیم مغل بھکر۔ میلسی شیخ محمد عباس۔ بہاولپور عمران شمس قصور کے رفیق شفیع۔ چکوال کے شاہد حسین عباسی و دیگر عہدیداروں اور تاجروں سے اپنے خطاب میں وفاقی حکومت اور نام نہاد تاجروں کے ٹھیکیداروں کے درمیان پیکج اور معاہدہ و فارمولا کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تاجروں کے حقوق پر دن دیہاڑے ڈاکہ مارنے کی کوشش کی ہے۔