لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شاہدرہ پنڈ میں ڈینگی و صفائی آگاہی مہم

لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شاہدرہ پنڈ میں ڈینگی و صفائی آگاہی مہم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام شہر کے قدرے پسماندہ علاقے شاہدرہ پنڈ میں صفائی و ڈینگی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ کو ایل ڈبلیو ایم سی کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پر معلومات فراہم کی گئیں اور گلی محلوں بازاروں میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے میں ان کے تعاون و کردار پر شعور بیدار کیا گیا۔ مہم آگاہی واک، کیمپوں کے قیام، صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج و فوری حل، پبلک بریفنگ، پمفلٹس کی تقسیم اور صفائی آپریشن پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ منیجر ز محمد عمیر خان اور رحمان راشد کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی جس میں مقامی یونین کونسل کے چیئرمین ، مقامی مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں اور سوشل موبلائزروں پر مشتمل ٹیم اور ورکرز نے بھرپورحصہ لیا۔ شرکا ء نے گھر گھر جا کر لوگوں کے صفائی اقدامات پر بریف کیا اور پمفلٹس تقسیم کئے۔شرکا ء کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد پسماندہ علاقہ ہونے کے ناطے اہل علاقہ میں کوڑادان کے استعما ل اور گندگی پھیلانے سے پرہیز کی عادات کو فروغ دینا تھا۔ مقامی عوامی قیادت، مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں اور مقامی رہائشیوں کے شرکت حوصلہ افزا ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم مجموعی طور پر ماحول میں بہتری لانے کے لیے تیار ہیں۔اس موقع پر عملہ و مشینری تعینات کر کے صفائی کے بہترین انتظامات بھی کئے گئے جبکہ سڑکوں کی مکینکل واشنگ کی گئی جسے بے حد سراہا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -