حکومت لوڈشیڈنگ پر صرفسیاست کر رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

حکومت لوڈشیڈنگ پر صرفسیاست کر رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے لوڈشیڈنگ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وفاقی اداروں کا ایک پیج پر ہونے کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ حکومت کی کابینہ ہی ایک پیج پر نہیں۔

وزیر اعظم انرجی بحران پر قابو پانے کے کچھ دعویدار ہیں جبکہ خواجہ آصف اس کے برعکس بیانات دے رہے ہیں جس سے انرجی بحران پر حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ پر صرف سیاست کر رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -