فوڈ اتھارٹی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلافمہم تیز کرے،خضر حیات گوندل

فوڈ اتھارٹی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلافمہم تیز کرے،خضر حیات ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری اورکھانے کی ناقص اشیاء کی فروخت کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے۔وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلا س میں سیکرٹری فوڈ ڈاکٹر پرویز احمد خاں،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ساجد چوہان،ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ غیر معیاری اورمضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اور ناقص کھانے کی اشیاء کے خلاف مہم کا دائرہ پورے صوبے میں پھیلایا گیا ہے اور جن اضلاع میں کمی اور کوتاہی پائی گئی ہے ان کی انتظامیہ کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -