حکمرا ن وعد ے نہیں مدت پوری کرناچاہتے ہیں،اشرف بھٹی

حکمرا ن وعد ے نہیں مدت پوری کرناچاہتے ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرا ن وعد ے نہیں مدت پوری کرناچاہتے ہیں۔جوبدلے کی سیاست کرتا ہونظام بدلنااس کی بس کی بات نہیں۔ نوازشریف اورشہبازشریف کاطرزحکومت دیکھ کرنہیں لگتا وہ آئینی مدت پوری کرسکیں گے وہ تشدد اورتصادم کی سیاست سے بازآنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ عوام کی محرومیاں حکمرانوں کی ناقص کارکردگی بیان کرنے کیلئے کافی ہیں۔صرف پیپلزپارٹی کے حامیوں کااحتساب درحقیقت تعصب اور انتقام ہے ۔

یف برادران کی منتقم مزاجی سے سب آگاہ ہیں حکمران کانچ کے گھرمیں بیٹھ کرہماری قیادت کوپتھر نہ ماریں کیونکہ ہماراجوابی واران سے برداشت نہیں ہوگا۔ وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب کے 35شہروں کوچھوڑکرصرف لاہورمیں چند شاہراؤں کی تعمیر کوترقی کانام نہیں دیا جاسکتا۔گڈگورننس کامفہوم عوام کامعیارزندگی بلندکرناہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -