ناقص پانی کے باعث ہیپا ٹائٹس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے،میاں کامران

ناقص پانی کے باعث ہیپا ٹائٹس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے،میاں کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے سستی ہیپاٹائٹس دوا نہ ملنے سے روزانہ 4ہزار مریضوں کی اموات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص پانی کے باعث پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مرض میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اس کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس علاج کے لیے ادویات عرصہ دراز سے دستیاب نہیں جس کے باعث غریب اور سفید پوش مریض علاج کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے پورا کرنے میں حکومت ناکام رہی ہے ۔صحت کے لیے رکھی گئی رقم میٹروبس، میٹرو ٹرین اور دوسرے پراجیکٹوں کی تکمیل کیلئے استعمال کی جارہی ہے ۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ ملک بھر میں موجود ہیپاٹائٹس کے دو کروڑو مریضوں کو سستی ادویات مہیا کرنے کے لئے جن 19میڈیسن کمپنیوں کو سستی ادویات کیلئے رجسٹریشن دی گئی ہے انہیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے لیٹرز جاری کروائے جائیں اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو علاج کے لیے سستی ادویا ت مہیا ہوسکیں ۔