ایران ،سعودی عرب کشیدگی سے پاکستان براہ راست متاثر ہو گا،اعجاز چودھری

ایران ،سعودی عرب کشیدگی سے پاکستان براہ راست متاثر ہو گا،اعجاز چودھری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی سے براہ راست پاکستا ن متا ثر ہو گا ‘ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے دونو ں مسلم ممالک کے دوران مماثلت کے لئے اپنا پو را اہم اثرو رسوخ استعما ل کرے ‘ایران مسلمان ملک اور پاکستان کا ہمسایہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جو بھی مسلما ن ممالک کا اتحاد ہے اُن مسلما ن مما لک کو بھی چاہیے کہ وہ دونو ں ممالک کے دوران صلح کروائیں ۔ برونائی ‘ ملیشاء ‘اور انڈونیشا کو چاہیے کہ وہ بھی اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ انڈیا نے پٹھا ن ائیر بیس پر خودساختہ کھیل کھیلا ہے۔

تما م اشارے ملے ہیں بھارت کو خطے میں امن کے قیا م کیلئے ایسی ڈمہ بازیاں نہیں کرنی چاہیے اس سے خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے ‘ خطے میں امن کے قیا م کیلئے پاکستان اور بھارت کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -