ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کا مطالبات منظور نہ ہونے پرتحریک چلانے کا اعلان

ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کا مطالبات منظور نہ ہونے پرتحریک چلانے کا اعلان

  

لاہور(پ ر) آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن پنجاب اور لاہور ڈویژن کامشترکہ ہنگامی اجلاس چیف انجینئر پاور انرجی ڈیپارٹمنٹ پرانی انارکلی لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پنجاب اور لاہور ڈویژن کی اعلیٰ قیادت نے کی۔ آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن پنجاب نے حکومت کی طرف سے کلیریکل سٹاف کی دوسری مرتبہ اپ گریڈیشن اور ڈرائینگ اسٹیبلشمنٹ / ٹیکنیکل سٹاف کو مسلسل نظرانداز کرنے کے اقدام کی پرزور مذمت کی۔ صدر اور تمام عہدیداروں نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پرزور طریقہ سے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جس میں حکومت کے اس اقدام کو بے حسی ناانصافی قرار دیتے ہوئے ڈرائینگ اسٹیبلشمنٹ / ٹیکنیکل سٹاف کو فوری اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔ لاہور ڈویژن اور پنجاب کے قائدین اوردیگر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج تک ہم نے لوگوں کی بیساکھیوں کا کام کیا ہے ہمیں اپنے پلیٹ فارم کومضبوط کرنا ہو گا اور صوبائی قیادت اگلے لائحہ عمل کا اعلان فوری طور پر کرے، جس پر صوبائی قیادت نے 13 جنوری بروز بدھ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں ساڑھے گیارہ بجے پریس کلب کے سامنے احتجاج جبکہ لاہور ڈویژن نے سول سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -