آرمی چیف کا 2016کو دہشتگردی کے خاتمے کا سال قراردینا خوش آئند ہے،جاوید اقبال بٹ

آرمی چیف کا 2016کو دہشتگردی کے خاتمے کا سال قراردینا خوش آئند ہے،جاوید اقبال ...

  

لاہور (پ ر)قومی تاجراتحاد پنجاب کے سینئروائس چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے 2016 کو دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمہ کا سال قرار دیکر قوم کے دل جیت لئے ہیں ، قوم اس فیصلہ پر پاک قوج کے سپہ سالار کو خراح تحسین کرتی ہے وہ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چودھری عظمت علی، ملک ضمیر احمد، سلیم اقبال بھٹی، محمد سبحان بٹ، شیخ سرور، کاشف جاوید، محمد اکرم، حاجی شیخ محمد امین، عمر دراز قریشی ، بشارت، شفیق راجہ، مٹھو، غلام قادربھی موجود تھے ، جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ قومی تاجر اتحاد حکومت کی ایمنسٹی سکیم کو مسترد کرتی ہے،حکومت کی جانب سے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم کااعلان ٹیکس چوروں اورسمگلروں کوتحفظ دینے کا منصوبہ ہے جبکہ پورے ملک کے تاجرودہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے کے حل کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے وعدوں کااعتبار کرتے ہوئے کسی واضح اعلان کے منتظر ہیں۔ملک کے تاجروں کا اصل مسئلہ کالے دھن کو سفید کرنا نہیں بلکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کاخاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں 0.06فیصدودہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا تھا ۔ تاجروں کے احتجاج کے بعد اسے عارضی طور پر 0.03فیصدکردیا گیا ،اس ٹیکس کے نفاذ کے باعث معیشت بحرانی کیفیت کا شکار ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -