بلا تاخیر انصاف کی فراہمی سے عدلیہ پر اعتماد بحال ہو گا،شہزاد نذیر سندھو

بلا تاخیر انصاف کی فراہمی سے عدلیہ پر اعتماد بحال ہو گا،شہزاد نذیر سندھو

  

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء ماہر قانون دان چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلا تاخیر انصاف کی فراہمی سے ہی عدلیہ پر اعتماد بحال ہوگا۔مہذب معاشروں میں انصاف کی فراہمی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔وہ ان خیالات کا اظہار اپنے ساتھی وکلاء اور لیگی نمائندوں کے وفد سے کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے مخصوص مائند سیٹ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھارت سے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں ۔دہشت گردی کی لعنت سے خطہ اذیت میں مبتلا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسائل حل ہونا چاہئیں ۔پر امن معاشرے کی تشکیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔نیشنل ایکشن پلان سب کیلئے ہونا چاہئے دہشت گردوں کا علان کرنے پر عمران خان کو بھی پکڑا جائے ملکی ترقی کیلئے راہداری منصوبہ متنازع نہ بنایا جائے راہداری منصوبہ پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے اپوزیشن ایمنسٹی سکیم پر سیاست نہ کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -