گیس ،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا،ڈاکٹر شاہد صدیق،فاطمہ چدھڑ

گیس ،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا،ڈاکٹر شاہد صدیق،فاطمہ ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک ا نصاف پنجاب کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر شاہد صدیق اور ڈپٹی میڈیا کوآرڈی نیٹر فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ہر روز بچے بغیر ناشتے سکول ، کالج ، یونیورسٹیوں میں جانے پر مجبور، غریب عوام کے کاروبار ٹھپ اور چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔

،انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدوں سے پھر گئی ، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ء، عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے، حکمران عیاشیوں میں مصروف جبکہ غریب عوام فاقے کاٹنے پر مجبور اور خود کشتیاں کرنے پرمجبور ہو گئے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -