تحریک انصافنے جھوٹے حقائق نامے جاری کرنا معمول بنا لیا،رانا بابر حسین
لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تحریک انصافنے روز جھوٹا حقائق نامہ جاری کرنا معمول بنا لیا ہے ۔تحریک انصافکے قائدین جھوٹ بول کر اپنی ساکھ خراب کررہے ہیں وہ خیبرپختون خواہ کی حکومت کے بارے حقائق نامہ کیوں جاری نہیں کرتے ۔خیبرپختون خواہ میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کرلیا ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد حکومت پنجاب کا سنہر ا کارنامہ ہے ۔پنجاب میں ترقی کی رفتاردوسرے صوبوں سے زیادہ ہونے کا علم غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے اس بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرکے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور شفافپالیسیوں پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے اب حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ان کے اعتماد کی لاج رکھیں اور سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں اوران کے منصوبوں کو کسی صورت سرخ فیتہ کی نظر نہ ہونے دیں۔۔