داعش کے ممکنہ حامیوں کیخلاف آپریشن ،70مشکوک افراد گرفتار

داعش کے ممکنہ حامیوں کیخلاف آپریشن ،70مشکوک افراد گرفتار

  

لاہور (کر ائم رپورٹر )داعش میں شمولیت کے خواہشمند اور انہیں ورغلانے والے افراد کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں رات گئے آپریشن جاری رہا بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ کے اس بیان کے بعد مختلف شہروں سے 100 کے قریب شہری داعش سے جاملے ہیں کہ بعد آپریشن شروع کیا گیا پنجاب بھر میں رات گئے سے 70 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لاہور سے 17 افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے مکمل تفتیش جاری ہے ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رہیگا کر اچی میں داعش کیلئے کام کر نے والی خواتین کا ایک اور گروپ سامنے آگیا پنجاب سے گرفتار دہشت گر د کامران گجر کی اہلیہ اور سالی کا تعلق بھی داعش سے نکلا یہ گروپ فلاحی ادارے کے نام پر فنڈ جمع کر نے کے علاوہ خواتین کی بر ین واشنگ بھی کرتا اور دہشت گردوں کی شادیوں کا بھی انتظام کرتا تھا کراچی میں داعش کے 20 رکنی خواتین نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد بر ین واشنگ اور فنڈ ز جمع کرنے والی خواتین کا ایک اور گروپ بے نقاب ہو گیا گراچی میں داعش سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری طر ف پنجاب سے گرفتار دہشت گرد کامران گجر نے تفتیش کے دوران بتایا کہ کر اچی میں اس کی بیوی اور سالی بھی داعش کیلئے کام کر تی ہیں دونوں برین واشنگ میں ماہر ہیں اور کئی خواتین کو اپنے گروپ میں شامل کر چکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -