ایک ایس پی ،7 اے ایس پیز اور7 ڈی ایس پیزکے تقرر و تبادلے

ایک ایس پی ،7 اے ایس پیز اور7 ڈی ایس پیزکے تقرر و تبادلے

  

لاہور(این این آئی ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے03 ایس پیز ،07 اے ایس پیز اور07 ڈی ایس پیزکے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ۔تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر عمر فاروق سلامت کو ایڈیشنل ایس پی سی آر اولاہور، ایس پی سپیشل برانچ فیصل آ باد ریجن امیر عبداللہ خان نیازی کو ایس پی پی ایچ پی سرگودھاکی خالی آسامی پر جبکہ ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور عمر ریاض چیمہ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔تقرری کے منتظراے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ بہاولپور،ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ بہاولپور ڈی ایس پی اللہ داد لک کو ایس ڈی پی او فورٹ عباس بہاولنگر،ایس ڈی پی او فورٹ عباس بہاولنگرڈی ایس پی ناصر علی ثاقب کو ایس ڈی پی او سٹی رحیم یارخان،ایس ڈی پی او سٹی رحیم یارخان ڈی ایس پی محمد اشفاق کو پی ایچ پی پنجاب لاہور تقرری کے منتظراے ایس پی سمیر نورکو ایس ڈی پی او مخدوم رشید ملتان،ایس ڈی پی او مخدوم رشید ملتان ڈی ایس پی محمد مسعود کو ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان کی خالی آسامی پر تقرری کے منتظراے ایس پی محمد ایاز کو ایس ڈی پی او گوجر خان راولپنڈی کی خالی آسامی پرتقرری کی منتظراے ایس پی امبرین علی کو ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں راولپنڈی کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظراے ایس پی زبیر نذیر احمد شیخ کو ایس ڈی پی او کامونکی گوجرانوالہ ،ایس ڈی پی او کامونکی گوجرانوالہ ڈی ایس پی رضاکارحسین شاہ کو پنجاب کانسٹیبلری،تقرری کے منتظر،اے ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کو ایس ڈی پی اوچوہنگ لاہور ، ایس ڈی پی اوچوہنگ لاہوراے ایس پی علی مرداں کھوسہ کو ایس ڈی پی او علی پور مظفر گڑھ کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی نصراللہ خان نیازی کو ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ کی خالی آسامی پراور تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد طارق کو سپیشل برانچ پنجاب کی خالی آسامی پر پر تعینات کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -