بارش بر سانے والا سسٹم پنجاب میں نہیں پہنچا،محکمہ موسمیات

بارش بر سانے والا سسٹم پنجاب میں نہیں پہنچا،محکمہ موسمیات

  

لاہور (کامرس رپورٹر)چیف میٹرولو جسٹ محمد ریاض نے کہا ہے کہ صو بائی دارلحکو مت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ ہفتے تک مو سم سر د اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے ۔گزشتہ روز پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولو جسٹ نے کہا کہ بارش بر سانے والا سسٹم تاحال پنجاب میں نہیں ہے جس کے پیش نظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں مو سم خشک رہے گاانھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے امید ہے کہ بارشیں بر سانے والا سسٹم پنجاب میں داخل ہو جائے گا جس سے بارشیں اور دھند کا سلسلہ جاری ہو جائے گا ۔لوئر اور اپر دیر میں بارش ،برفباری نے موسم سرد کردیاجبکہ لینڈ سلائینڈنگ کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں،مظفر آباد اور راولا کوٹ میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں بھی بارش اور برفباری سے بجلی کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔گزشتہ روزسب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 جبکہ پاراچنار منفی 5 اور گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -