لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا شمالی فلسطین میں اسرائیل کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا شمالی فلسطین میں اسرائیل کی ایک گشتی پارٹی ...

  

مقبوضہ بیت المقدس( اے این این )لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا شمالی فلسطین میں اسرائیل کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ ٗ بم دھماکے میں دو گاڑیاں تباہ ٗ بم حملے کے بعد فوج نے جنوبی لبنان میں تو پ خانے سے گولہ باری بھی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ سوموار کے روز شمالی فلسطین کے شعبہ فارمز کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر سڑک کے کنارے نصب بم سے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔بیان میں کہا گیاہے کہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے حملے میں ھامر ماڈل کی فوجی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ نہایت مہلک تھا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویرا اوڈرے نے بھی جنوبی لبنان سے متصل جبل دوف کے مقام پر دو فوجی گاڑیوں کے قریب زور دار دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ بم حملے کے بعد فوج نے جنوبی لبنان میں توپخانے سے گولہ باری بھی کی۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ٹینک شکن ایک میزائل داغا گیا تھا تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -