چین: بس میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

چین: بس میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

  

بیجنگ(آن لائن)چین میں ایک بس میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ چین کے شمال مغربی شہرین چوہن کی ہیلن کاونٹی میں پیش آیا، جہاں فرنیچر مال کے قریب بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 30 افراد جھلس کے زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -