پیرو‘میلے میں بیل اور بھینسیں تماشائیوں پر چڑھ دوڑے،8افراد زخمی
لیما (صباح نیوز)پیرو میں سالانہ میلے کے دوران بیلوں کی دوڑ کے دوران بپھرے بیل اور بھینسیں تماشائیوں پر چڑھ دوڑے جس سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ گزشتہ روز پیرو کے صوبہ کیسکو میں میلے میں تفریح کیلئے آنے والوں کو اس وقت جان کے لالے پڑ گئے جب بیل اور بھینسیں شائقین پر چڑھ دوڑے اور انہیں ٹکریں مارنے لگے جس سے میلے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے پناہ کی تلاش میں سرپٹ بھاگنے لگے۔بپھرے بیل کی ٹکروں سے آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا جب بیل اور بھینسوں نے تماشائیوں کو تگنی کا ناچ نچایا ہو۔