لداخ میں ایک گلیشئر کے نزدیک برفانی تودے کی تباہی

لداخ میں ایک گلیشئر کے نزدیک برفانی تودے کی تباہی

  

سری نگر(کے پی آئی) لداخ میں ایک گلیشئر کے نزدیک برفانی تودے کی زد میں آکر2حوالداروں سمیت بھارتی فوج کے4اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ایک بھاری بھرکم برفانی تودے سے اس وقت کچھ فوجی اہلکاروں کو اپنی لپیٹ میں لیا جب وہ معمول کی گشت پر تھے۔یہ واقعہ تازہ اور بھاری برفباری کے بیچ جنوبی لداخ میں ایک گلیشئر کے قریب پیش آیا جس دوران برف کی بھاری مقدار اچانک نزدیکی پہاڑی سے کھسک گئی اور فوج کی3لداخ سکاٹس سے وابستہ ایک گشتی پارٹی اس کی زد میں آگئی۔گشتی پارٹی کی ایک ٹکڑی میں شامل4اہلکار برفانی تودے تلے زندہ دفن ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی فوجی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے بچا کارروائی شروع کی۔معلوم ہوا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باوجود برف ہٹانے کا کام جاری رکھا گیا اور مسلسل کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران پیر کی صبح برف کے نیچے سے4فوجی اہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن میں دو حوالدار بھی شامل ہیں۔ اہلکاروں کی شناخت حوالدر سیوانگ نربو، حوالدار دورجے گیالستن، رائفل مین محمد یوسف اور رائفل مین جگمید چوسدپ کے بطور کی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -