’’خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں‘‘

’’خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں‘‘

  

ٹورانٹو(آن لائن) خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں،ماہرین نے ’’نورا‘‘ نامی ایک تکیہ تیار کیا ہے جو خراٹوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہو گا،کینیڈین کمپنی کی جانب سے تیار کئے گئے اس تکیے کے اندر الیکٹرانک نظام نصب ہے جو خراٹے کی آواز سن کر تکیے کو پھیلاتا اور سکڑتا ہے، اس طرح خراٹے لینے والے کا سر دوسری پوزیشن میں آجاتا ہے اور خراٹے کم ہوجاتے ہیں۔ تکیے کو پلنگ کے قریب رکھا جاتا ہے جو خراٹے کی آواز سن کر تکیے کے اندر پمپ کو چلاکر اٹھاتا ہے اور سونے والے کی پوزیشن بدل جاتی ہے جب کہ اس عمل سے حلق کے پٹھوں کو بھی سکون ملتا ہے اور سانس لینے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خراٹے لینے والے شخص کا سر نیند میں ہلایا جائے تو منہ میں ہوا جانے کی پوزیشن کچھ بدل جاتی ہے اورتھوڑی دیر میں خراٹے کم یا رک جاتے ہیں کیونکہ جب تک حلق کے اوپری حصے کے پٹھوں ( مسلز) پر دباؤ نہیں پڑتا اس وقت تک خراٹے شروع نہیں ہوتے جبکہ یہ تکیہ عین اسی وقت کام کرتا ہے جب خراٹے شروع ہونے والے ہوتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -