کو ئی بھی بھارتی حساس تنصیب مجاہدین کی دسترس سے باہر نہیں ترجمان جہاد کونسل

کو ئی بھی بھارتی حساس تنصیب مجاہدین کی دسترس سے باہر نہیں ترجمان جہاد کونسل

  

سری نگر(کے پی آئی)متحدہ جہاد کونسل نے پٹھا نکوٹ فضائیہ اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔جہاد کونسل ترجمان سید صداقت حسین نے بیان میں دعوی کیا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملہ نیشنل ہائی وے سکارڈ سے وابستہ عسکریت پسندوں نے انجام دیا۔ترجمان نے واضح کیا کہ کشمیری عسکریت پسند پچھلے 27برسوں سے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے۔انہوں نے کہابھارتی فورسز نے ان برسوں کے دوران جدوجہد آزادی کو ختم کرنے کیلئے ہر حربہ آزمایا،ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا،لاکھوں تعمیرات خاکستر کردیں ،ہزاروں افراد کو گرفتاری کے بعد لا پتہ کردیا،لیکن نہ ہی کشمیری عوام نے اور نہ مجاہدین کشمیر نے جوکسی کمزوری یا لچک کا مظا ہرہ کیا۔ ترجمان نے بتایاپٹھانکوٹ ائر بیس پر حملہ دراصل مجاہدین کشمیر کا یہ پیغام ہے کہ کو ئی بھی بھارتی حساس تنصیب مجاہدین کی دسترس سے باہر نہیں ،بھارتی قیادت کیلئے ابھی بھی وقت ہے کہ وہ کوئی وقت ضائع کئے بغیر کشمیری عوام کو اپنا فیصلہ خود کرنے کا موقع فرہم کرے اورجموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے ،پاکستان پر الزامات لگا کر وہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو نہ ماضی میں سبو تاژ کرسکا نہ ہی وہ اب کرسکتا ہے ،بہتر یہی ہے کہ وہ نو شتہ دیوار پڑھ لے۔ بیان میں مارے گئے عسکریت پسندوں کو زبردست خراج عقید ت ادا کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -