بغداد، داعش کے بم حملوں میں 11عراقی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

بغداد، داعش کے بم حملوں میں 11عراقی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

  

بغداد (کے پی آئی)داعش نے عراق کے مغربی قصبے حدیثہ کے نواح میں عراقی فوج اور اس کے اتحادی قبائلی جنگجووں پر بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گیارہ فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق صوبہ الانبار میں واقع حدیثہ کی کونسل کے رکن خالد سلیمان نے بتایا کہ داعش نے عراقی فوج کو نشانہ بنانے کے لیے گزشتہ روز روز سڑک کے کنارے نصب بموں سے حملہ کیا اور خودکش کار بم دھماکا کیا۔حملے میں تیس عراقی فوجی زخمی ہوئے ۔حدیثہ میں ایک اسپتال کے میڈیکل ذرائع نے ان ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ۔داعش کا مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت الرمادی سے پسپائی کے ایک ہفتے کے بعد عراقی فوج پر یہ تباہ کن حملہ ہے۔عراقی فوج نے امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی مدد سے الرمادی کے وسطی حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا لیکن داعش کے جنگجو شہر کے مشرقی اور شمالی حصے میں ابھی تک موجود ہیں اور وہ عراقی فوج کی چوکیوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔بغداد میں امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں سے بیشتر حملوں کو فضائی بمباری اور عراقی فوج کے بھاری ہتھیاروں سے پسپا کردیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -