پنجاب کے حکمرا ن داعش جیسی تنظیموں کی پرورش کررہے ہیں‘قاری زوار بہادر

پنجاب کے حکمرا ن داعش جیسی تنظیموں کی پرورش کررہے ہیں‘قاری زوار بہادر

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ پنجاب کے حکمرا ن داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی پرورش کررہے ہیں اور اس پردہ ڈالنے کے لئے محب وطن اور پرامن علماء کی گرفتاریاں اور ان پرپابندیاں عائد کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائی کے بعد جے یو پی کے رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں اور دینی مدارس کے خلاف پولیس اور انتظامیہ کا رویہ انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -