حکمران سیاست چمکانے کیلئے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں،چوہدری سرور

حکمران سیاست چمکانے کیلئے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں،چوہدری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ’’سیاسی موت ‘‘ثابت ہوں گی ‘’’کمیشن مافیا ‘پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہے لوڈشیڈ نگ جیسے ختم نہیں ہوگی ‘پنجاب کو ’’شام ‘‘بننے سے روکنے کیلئے حکمرانوں کو داعش کا راستہ روکنا ہو گا‘اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو صوبے میں امن خواب بن کر رہ جائیگا ‘کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ‘لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دےئے ہیں آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی بلکہ ان سے ایک ایک ظلم اور ناانصافی کا حساب لیں گے ۔ وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقع پر مسز پر وین سرور ‘قصور کے ضلعی آرگنائز ندیم ہارون‘شیخ قیصرایوب سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ2018تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے حکومتی تصد یق کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے جھوٹ اور فریب کے سواکچھ نہیں اور حکمران اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -