سول ایوی ایشن کے ایئر پورٹس پر سہولیات بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات

سول ایوی ایشن کے ایئر پورٹس پر سہولیات بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات

  

لاہور( سپیشل رپورٹر) ایئرپورٹس پر مسافروں کوسہولت پہنچانے کی غرض سے پی سی اے اے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے منظور شدہ نیشنل ایو ی ایشن پالیسی 2015ء کے تحت کراچی ، لاہور اور اسلام آباد جیسے اہم ایئرپورٹس پر بزرگ شہریوں، معذوروں اوربیمار مسافروں کو بلامعاوضہ مدد اور معاونت فراہم کرنے کی سہولت متعارف کرا رہا ہے جو کہ دوسرے فیز میں دیگر ایئرپورٹس پر بھی متعارف کرائی جائے گی ۔یہ سہولت ایئرلائنز کی اپنے کسٹمرز کی ذمہ داریوں میں ایک اضافے کے طور پر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ، سی اے اے نے ایئر پورٹس پر موجودہ سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں جس کے تحت ایئر پورٹ پرصفائی ستھرائی کی مستقل جانچ کے لئے چوبیس گھنٹے ہائی جین انسپیکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی چوبیس گھنٹے مسافروں کی معاونت کے لئے سہولت کاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں، ترجمان کے مطابق مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کسٹمرز کی آراء اور مشوروں پر غور کیاجا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -