لاہور بار کے سالانہ انتخابات ،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

لاہور بار کے سالانہ انتخابات ،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے 9 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ الیکشن میں صدارت کی نشست پر ارشد محمود جھوجھہ اور چودھری تنویراختر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔لاہور بارکے انتخابات میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ الیکشن میں 35امیدوارحصہ لے رہے ہیں ، انتخابات سیشن کورٹ میں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہیں گے۔ صدارت کی نشست پرعاصمہ گروپ کیارشد محمودجھوجھہ اورمیاں اسرار گروپ کے چودھری تنویراحمدکے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ نائب صدر کی نشست پرکل 11امیدوار ہیں جن میں دوکاتعلق ماڈل ٹاؤن سے ہے۔نائب صدر کے لئے شاہد مقبول بھولاں ، اعجاز بسرا، عرفان صادق تارڑ،میاں عباس شہزاد، سید زاہد عباس شیرازی ، شیخ سہیل ظہور، میاں محمد عارف، نوید چغتائی اور رانا سعید انور میدان میں ہیں جبکہ ایم شہزاد خان اور میاں محمد نعیم وٹو ماڈل ٹاؤن سے نائب صدر کیامیدوار ہیں۔سیکرٹری کی نشست پر بارہ امیدوار، ایم جاوید ہاشمی، ایم سرفراز چودھری، بابر ہمایوں چوہان، چودھری شاہد نواب چیمہ، چودھری عرفان علی، فیصل منظور چودھری، محمد مرتضی، مرید علی بھٹہ، میاں سجاداسلم، میاں سلمان اصغر ،نعیم چوہان اورہمایوں عبداللہ میدان میں ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے طیبہ مبارک،عالیہ عاطف خان، عدنان سندھو،محسنہ چودھری اور محمد سجاد رانا، جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست کے لئے امتیاز گجر، رضیہ سلطانہ، رفعت طفیل ملک اور شاہد علی بھٹی کے درمیان مقابلہ ہے۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر سید صابرشاہ، ملک ممتاز اعوان اور میاں اعجاز احمد شامل مدمقابل ہیں۔ آڈیٹر کی نشست پر محمد عمران ملک بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -