حج2015، پرائیویٹ حج سکیم مثالی رہی ،کوئی کمپنی بلیک لسٹ نہیں ہوئی

حج2015، پرائیویٹ حج سکیم مثالی رہی ،کوئی کمپنی بلیک لسٹ نہیں ہوئی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2015ء، پرائیویٹ حج سکیم مثالی رہی ملک بھر کی صرف 4کمپنیوں کو معمولی جرمانے ،کوئی سنجیدہ شکایت سامنے نہیں ہے،کوئی کمپنی بلیک لسٹ نہیں ہوئی ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے حج 2015ء میں مثالی کارکردگی کا کریڈٹ وزارت مذہبی امور کے مظبوط مانیٹرنگ کے نظام کو جاتا ہے حج2015ء میں 742ٹورزآپریٹرنے ذمہ داری ادا کی صوبہ خیبرپختونخوا کی کسی کمپنی کے خلاف کوئی شکایات نہیں آئی پنجاب،کراچی،اسلام آباد کی چند کمپنیوں کے خلاف معمولی شکایات درج ہوئیں ،اسلام آباد،لاہورکراچی میں سی ڈی سی کمیٹی نے باقاعدہ حج آرگنائزر کے خلاف شکایات کی سماعت کی ،معلوم ہوا ہے چند ہزار روپے جرمانہ صرف 4کمپنیوں کو ہوا باقی کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -