سعودی حکومت نے معلمین کا کم کیا گیا حج کوٹہ بحال کر دیا

سعودی حکومت نے معلمین کا کم کیا گیا حج کوٹہ بحال کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی حکومت نے تین سال پہلے حرمین شریفین کی توسیع کی وجہ سے معلمین کا کم کیا گیا حج کوٹہ فوری طور پر بحال کر دیا ہے، جن کا کوٹہ 2200تھا ان کا2800کر دیا گیا، جن 3500تھا اُن کا5000کر دیا گیا ہے۔ موسسہ جنوبی ایشیا نے سعودی معلمین کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرتے ہوئے مکتب کی بکنگ کے لیے ادائیگیاں سعودی بنکوں کے ذریعے کرنے کا نظام قائم کر دیا براہ راست معلم کسی حج آرگنائزر سے کیش رقم نہیں لے سکیں گے،معلمین کی منا پلی ختم ہونے کا امکان ،جتنی رقم کی حج آرگنائزر ادائیگی کرے گا معلم ایگریمنٹ کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے ،بنک کلیرنس سیٹفکیٹ جاری کریں گے ،موسسہ جنوب اشیاء کے فیصلے سے معلمین پریشان،من مرضی کی رقم کیسے وصول کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -