کینیڈین وفد کا لاہور کے تاریخی مقامات اور مختلف اہم اداروں کا دورہ

کینیڈین وفد کا لاہور کے تاریخی مقامات اور مختلف اہم اداروں کا دورہ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی )کینیڈا کے 10 رکنی وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات اور مختلف اہم اداروں کا دورہ کیا اونٹوریو کے لیڈر آف اپوزیشن پیٹرک براؤن کی قیادت میں لاہور کا دورہ کرنے والے وفد نے کینیڈین سینیٹر سلمہ عطا اللہ جان، قائم مقام کینیڈین ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر ، پاکستان کینیڈا بزنس کونسل کے صدر سمیر ڈوسل، سائیویناسائیو بان ، جینی گلابی ،عادل ابراہیم ، احمد عطیہ اور میاں اشرف شامل تھے ۔کینیڈین وفد نے پنجاب بورڈ اف انویسٹمنٹ کا دورہ کیا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی بی آئی ٹی آمنہ چیمہ نے وفد کو بریفنگ دی ۔کینیڈین وفد نے زرعی پروسیسنگ یونٹ فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر پاکستان کینیڈا بزنس کونسل اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے درمیان مفاہمتی قرار داد پر دستخط بھی کئے گئے ۔ کینیڈین ارکان پارلیمنٹ اور سرمایہ کاروں کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ صدر ایل سی سی آئی شیخ ارشد اور دیگر عہدیداروں نے کینیڈین عہدیداروں کو خوش آمدید کہا ۔کینیڈین وفد کے سربراہ پیٹرک براؤن نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔کینیڈین وفد سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ پہنچا تو فادر فرانسس گلزار ،فادر جوزف گلزار اور فادر فلپ نے کینیڈین وفد کا استقبال کیا اور انہیں بتایا کہ بیلجئیم کی حکومت نے گزشتہ برس سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ کو دنیا بھر میں بہترین گرجا گھر قرار دیا ۔بعد ازاں کینیڈین ارکان پارلیمنٹ اور سرمایہ کاروں کے وفد نے بادشاہی مسجد ، شاہی قلعہ ، مزار علامہ اقبال ،مینار پاکستان اور لاہور عجائب گھر کے دورے بھی کئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -