پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا سروسز ہسپتال میں مظاہرہ اور ریلی

پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا سروسز ہسپتال میں مظاہرہ اور ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا سروسز ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی، آؤٹ ڈور سے لے کر پرنسپل آفس تک ریلی نکالی گئی اورپرنسپل کے دفتر کا گھیراؤ کیا، بعد میں ایم افس کے باہر بھی احتجاجی دھرنا ،ایم ایس کی ورک چارج ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں کو بحال کرنے کی یقین دہانی پر شرکاء نے احتجاج ختم کردیا، تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں سروسز ہسپتال کے آؤٹ ڈور سے لے کر ایڈمن بلاک تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت صوبائی چیئرمین یوسف بلا، چیئرمین سروسز ہسپتال ارشد بٹ و دیگر ایسوسی ایشن کے قائدین نے کی۔ اس موقع پر رشید مغل، چودھری مجید، رزاق گجر، لیاقت مغل، جاوید بھٹی ،راشد گجر سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کے عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی۔ بالآخر ایم ایس ڈاکٹر عمرفاروق بلوچ نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے قائدین سے مذاکرات کئے سروسز ہسپتال کے ورک چارج ملازمین کی رُکی ہوئی تنخواہوں کو بحال کرنے سمیت دیگر مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس کے لئے آج صبح 9 بجے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے قائدین کو میٹنگ لئے بلا لیا ہے۔اس موقع پر پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن صوبائی چیئرمین یوسف بلا اور چیئرمین سروسز ہسپتال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے دیگر مطالبات بھی حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر 10 جنوری تک ہمارے تمام مطالبات منظور اور ان پر عملدرآمد نہ کروایا گیاتو 12 جنوری سے دوبارہ احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -