منہاج القرآن ویمن لیگ کا 28 واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 28 واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)منہاج القرآن ویمن لیگ کا 28 واں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیااور کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر فرح ناز نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ تعلیم، امن اور مصطفوی نظام کے قیام کیلئے کوشاں ہے،ڈاکٹر طاہر القادری خواتین کے آئینی، سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کی بازیابی چاہتے ہیں۔ شاہدہ مغل ،ڈاکٹر نوشابہ حمید ،طاہرہ خان ،عائشہ مبشر،افنان بابر، گلشن ارشاد، انیلہ ڈوگر، عطیہ بنین نے خطاب کیا ،جبکہ ملک کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدور اور ناظمین نے خصوصی شرکت کی ۔

مزید :

صفحہ آخر -